راولپنڈی، واہ کینٹ پولیس کی موثر تفتیش،ڈکیت گینگ کے ملزمان سے مسروقہ رقم 04لاکھ 82ہزار روپے برآمد

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) واہ کینٹ پولیس کی موثر تفتیش کے باعث ڈکیت گینگ کے ملزمان سے مسروقہ رقم 04لاکھ 82ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق واہ کینٹ پولیس نے موثر تفتیش کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 02ملزمان علی عباس اور اذلان کو گرفتار کرلیا، ڈکیت گینگ سے مسروقہ رقم 04لاکھ 82ہزار روپے برآمدہوئے ، ملزمان سے مسروقہ مال کی برآمدگی شناخت پریڈ کے بعد کی گئی، ملزمان سے قبل ازیں 02موٹرسائیکل،موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا تھا،مال مسروقہ کی برآمدگی پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے واہ کینٹ پولیس کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں