راولپنڈی، مورگاہ پولیس کی کارروائی،موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتا

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) مورگاہ پولیس کی کارروائی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ، چوری شدہ 04 موٹر سائیکل برآمد۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مورگاہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم رمضان منیر کو گرفتارکرلیا، ملزم سے چوری شدہ 04موٹرسائیکل برآمد ہوئے ، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہناتھاکہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں