راولپنڈی پولیس کی کارروائی ، ناجائز اسلحہ رکھنے والے چھ ملزمان گرفتار

ہفتہ 20 اپریل 2024 21:05

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی کارروائی کے دوران ناجائز اسلحہ رکھنے والے 06ملزمان گرفتار کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس نے ملزم سراج سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ، ملزم شہزاد سے 24روند، بنی پولیس نے ملزم وجی الحسن سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،صدرواہ پولیس نے ملزم وسیم خان سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،کہوٹہ پولیس نے ملزم افضال سے 01پستول 30بور معہ ایمونیشن ،صادق آباد پولیس نے ملزم راشد سے 01چاقو برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ، ڈویژنل ایس پیز کا کہناتھاکہ ہوائی فائرنگ اورناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈائو ن جاری رہیگا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں