راولپنڈی،5ملزمان گرفتار، چرس اور شراب برآمد،مقدمات درج

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوںاور شراب سپلائرزکے خلاف کارروائی کرتے ہو ئی5ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے چرس اور شراب برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دھمیا ل پولیس نے ملزم فہد سے 560گرام چرس،بنی پولیس نے ملزم واجد سے 520گرام چرس،پیرودھائی پولیس نے ملزم رئیس سے 225گرام چرس،گنجمنڈی پولیس نے ملزم جمشید سے 10لیٹر شراب،نصیر آباد پولیس نے ملزم شہریا ر سے ڈیڑھ لیٹر شراب برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

ایس ایس پی آپریشنز فلائٹ لیفٹیننٹ (ر) حافظ کامران اصغر نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں