راولپنڈی ،ناجائز اسلحہ رکھنے پر5ملزمان گرفتار

قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے

بدھ 24 اپریل 2024 19:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ وایمونیشن برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صادق آباد پولیس نے ملزم جنید سی1پستول 9mmبور معہ ایمونیشن،ملزم ٖثقلین سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ملزم تیمور سے 1پستول 30بور معہ ایمونیشن،ائیرپورٹ پولیس نے ملزم غفران سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن،گوجر خان پولیس نے ملزم علی سی1پستول 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے ۔ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ جرائم پیشہ اورقانون شکن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیز ی لائی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں