راولپنڈی ،منشیات مقدمہ میں مجرم کو9سال قید ،80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی

جمعہ 26 اپریل 2024 19:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2024ء) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ کے باعث معزز عدالت نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم محمد ابرار کو9سال قید اور80ہزار روپے جرمانے کی سزا سنادی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق معزز عدالت کے جج نے منشیات کے مقدمہ میں مجرم محمد ابرار کو9سال قید اور80ہزارروپے جرمانے کی سزا سنادی ، مجرم کو گزشتہ سال 1660 گرام چرس برآمدہونے پر گوجرخان پولیس نے گرفتار کیاتھا، گوجرخان پولیس نے مجرم کو گرفتارکرکے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا ، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفرنے انوسٹی گیشن اورلیگل ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمہ کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں