ٹیکسلا ،سوشل میڈیا پر شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے کامعاملہ

ْایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر نگرانی میںخصوصی ٹیم نی3 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا

پیر 6 مئی 2024 19:15

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مئی2024ء) سوشل میڈیا پر ٹیکسلا کے علاقے میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے کامعاملہ ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر نگرانی میںخصوصی ٹیم نی3 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ٹیکسلا کے علاقے میں شہری کو برہنہ کر کے تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایس پی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی پوٹھوہار سے رپورٹ طلب کرلی ،ٹیکسلا پولیس نے متاثرہ شخص سے فوری رابطہ کر کے واقعہ کا مقدمہ درج کیا، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی زیر نگرانی میںخصوصی ٹیم نی3 ملزمان کو چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں فیصل یونس،رضی سیل اور شہریار شامل،ملزمان نے نبیل مسیح کو برہنہ کر کے تشدد کیا اور ویڈیوز بنائیں اور سوشل میڈیا پر وائرل کیں،ٹیکسلا پولیس کی بروقت کارروائی پر ایس ایس پی آپریشنز نے ایس پی پوٹھوہار اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا،گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی،تشدد اور زیادتی ناقابل برداشت ہے ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں