راولپنڈی ،12ملزمان سے ساڑھی10کلو کے قریب چرس برآمد،مقدمات درج

اتوار 12 مئی 2024 16:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے ساڑھی10کلو کے قریب چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹیکسلا پولیس نے ملزم واجد سی2کلو200گرام چرس،ملزم وحید سی1 کلو 300 گرام چرس،ملزم جمیل سے 1کلو260گرام چرس،ملزم احمد سی1کلو120گرام چرس،ملزم جہانگیر سے 590گرام چرس،ملزم اسامہ سے 540گرام چرس،ملزم زاہد سے 580گرام چرس، ملزم عبدالقادر سے 520گرام چرس،صدر بیرونی پولیس نے ملزم سعید اللہ سی1کلو420گرام چرس ،رتہ امرال پولیس نے ملزم جہانگیر سے 510گرام چرس برآمد کی،کلر سیداں پولیس نے ملزم تنویر سے 210گرام چرس،تھانہ سٹی پولیس نے ملزم شہزاد سے 220گرام چرس برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔

ڈویژنل ایس پیز نے کہاکہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں