آرپی اوراولپنڈی سے صدر مرکزی انجمن تاجران کی قیادت میں وفد کی ملاقات ،د و طرفہ امور کو زیر بحث لایا گیا

ملکی معاشی استحکام میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے ،تاجر برادری معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ان سے جڑے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا،بابر سرفراز الپا

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی بابر سرفراز الپا سے صدر مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی و پنجاب شرجیل میرکی قیادت میں وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں د و طرفہ امور کو زیر بحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کے ساتھ مرکزی انجمن تاجران راولپنڈی کے وفد نے صدر انجمن تاجران شرجیل میر کی قیادت میں ملاقات کی ، تاجران کے وفد میںشیخ سہیل صدر انجمن تاجران کالج روڈ،طاہر تاج بھٹی ،محمد رفیق شاہ،محمد رضوان،کمال پاشا ، حاجی ارشد، حاجی اشرف، حاجی عبدا لوہاب، امتیاز عباسی، راجہ حقنواز،ملک یعقوب،منور اور چوہدری شوکت شامل تھے ، ملاقات کے دوران راولپنڈی شہر میں جرائم کی مجموعی صورتحال ،ٹریفک کے مسائل اور دیگرمتعلقہ امور کو زیر بحث لایا گیا ، صدر انجمن تاجران شرجیل میر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاجربرادری کی پولیس و ضلعی انتظامیہ سے ہر ممکن معاونت ہمیشہ کی طرح جاری رہے گی،ملاقات میں شامل وفد نے باری باری اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مختلف مسائل اور ان کے حل کے لیے تجاویز پیش کیں،ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملکی معاشی استحکام میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے، تاجر برادری معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ،تاجر برادری سے جڑے مسائل کے ترجیحی بنیادوں پر حل کیلئے مقرر کردہ فوکل پرسنز کومزید متحرک کیا جائے گا،کرائم کنٹرول کرنے کے لیے گشت کے نظام کو مزید بہتر بنایا جارہا ہے ، خواتین سے متعلقہ بازاروں میں لیڈی پولیس کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے گا،آر پی او نے مزید کہا کہ تاجر برادری کے ساتھ باقاعدہ میٹنگ کر یں گے اور ان کے مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات کریں گے ،ٹریفک کے مسائل کے حل کیلئے آر پی او نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بازاروں میں ٹریفک کے رش کی صورت میں اضافی نفری کو تعینات کیا جائے اور ٹریفک کے بہائوکو برقرار رکھا جائے مزید بازاروں میںناجائز تجاوزا ت کے خاتمے کیلئے متعلقہ حکام کو تحریری طور پر آگاہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں