راولپنڈی ،ترقی پانیوالے انسپکٹر خداداد للہ کوڈی ایس پی عہدہ کے رینک لگائے دیئے گئے

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے احکامات پرضلع راولپنڈی کے انسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے انسپکٹر خداداد للہ کوریجنل دفتر میں ڈی ایس پی عہدہ کے رینک لگائے ، آر پی او نے ترقی پانے والے ڈی ایس پی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر اس عہد کی تجدید کریں کہ آ پ جہاں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں وہاں قانون ، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انورکے احکامات پرانسپکٹر سے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے ضلع راولپنڈی کے انسپکٹر خداداد للہ کو ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا نے خصوصی طور پر اپنے دفتر مدعو کیا اس موقع پر اے ڈی آئی جی ملک نعیم اختر بھی موجو د تھے ، آ رپی او راولپنڈی ریجن نے انسپکٹرخداد داد للہ کو ڈی ایس پی عہدہ کے رینک لگائے اور مبارکبا د دیتے ہوئے کہا کہ خوشی کے اس موقع پر اس عہد کی تجدید کریں کہ آ پ جہاں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں وہاں قانون ، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں