راولپنڈی،3ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار

اغواء برائے تاوان کے لیے لی گئی رقم1کروڑ سے زائد، پسٹل اور زیر استعمال گاڑی برآمد

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) آر اے بازار کے علاقے ڈھوک سیداں میں کار سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی،فائرنگ کے دوران3ملزمان کواپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتارکرکے اغواء برائے تاوان کے لیے لی گئی رقم1کروڑ سے زائد، پسٹل اور زیر استعمال گاڑی برآمدکرلی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس نے ڈھوک سیداں میں مشکوک کارکو رکنے کا اشارہ کیاتو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کے دوران 03 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی حالت میں گرفتار ہوئے ،زخمی ملزمان کی شناخت سرفراز،سعید اور شہزاد کے نام سے ہوئی،ملزمان سے اغواء برائے تاوان کے لیے لی گئی رقم 01کروڑ سے زائد، پسٹل اور زیر استعمال گاڑی برآمدہوئی ، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقع پر پہنچ گئے،زخمی ملزمان کو علاج ومعالجہ کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا، ملزمان کے فرار ساتھی کی گرفتاری کے لئے علاقہ میں سرچنگ کی گئی،ملزمان کی فائرنگ کے باوجود بہادری سے مقابلہ کرنے اور تاوان کی رقم برآمد کرنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس ایچ او آراے بازار اور پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہاکہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں