راولپنڈی،اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں ملوث 2ملزمان کوگرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل اورضرر کے مقدمہ میں ملوث 02ملزمان نعمان اورواجد کو گرفتارکرلیا، ملزمان سی2پسٹل برآمد ہوئے ، ملزمان واجد اورنعمان نے ذاتی رنجش پر فائرنگ کرکے رجب کو زخمی کردیاتھا، واقعہ کا مقدمہ روا ں سال تھانہ روات میں درج کیاگیا تھا، ایس پی صدر محمد نبیل کھرکھر نے کہاکہ گرفتار ملزمان کو ٹھوس شواہد کے سا تھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی ، سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتار انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں