راولپنڈی،ریس کورس پولیس کا ڈھوک سیداں اورگردونواح میں سرچ آپریشن

گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ، دوکانوں اور افراد کی چیکنگ کی گئی

جمعرات 16 مئی 2024 20:05

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2024ء) ریس کورس پولیس نے ڈھوک سیداں اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا، سرچ آپریشن میں گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف ، دوکانوں اور افراد کی چیکنگ کی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق ریس کورس پولیس نے ڈھوک سیداں اورگردونواح میں سرچ آپریشن کیا ، سر چ آپریشن میں مقامی پولیس ، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشن میں 51گھروں ، 23 کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 18دوکانوں اور85 افراد کے کوائف نوٹ کیے گئے ، ایس پی پوٹھوہار نے کہاکہ سر چ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں