راولپنڈی،رابری کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان گرفتار

قبضہ سے چھینے گئی5موٹرسائیکل ، نقدی 60ہزار روپے اوراسلحہ برآمد

جمعرات 23 مئی 2024 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث2ملزمان کوگرفتارکرکے چھینے گئی5موٹرسائیکل ، نقدی 60ہزار روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمدکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صد ربیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے رابری کی وارداتوں میں ملوث 02ملزمان عثمان اورانس کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے چھینے گئے 05موٹرسائیکل ، نقدی 60ہزار روپے اوروارداتوں میں استعمال ہونے والااسلحہ برآمد ہوا، متعدد وارداتوں کے انکشاف پر ملزمان کو شناخت پریڈ کے لیے جیل منتقل کیاجارہا ہے ، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہاکہ شناخت پریڈ کے بعدملزمان سے مزید برآمدگی کا تحرک کیاجائیگا،شہریوں کی جان ومال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں