پولیس خدمت مرکز گوجرخان میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کیلئے آنیوالا اشتہاری مجرم گرفتار

جمعرات 23 مئی 2024 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) پولیس خدمت مرکز گوجرخان میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والے اشتہاری مجرم کوگرفتارکرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس خدمت مرکز گوجرخان میں کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے لئے آنے والے اشتہاری مجرم محمد صغیر کا ریکارڈ چیک کرنے پر مذکورہ اشتہاری مجرم نکلا، اشتہاری مجرم فون پر دھمکیاں دینے کے مقدمہ میں سال2022 سے میاں چنوں پولیس کو مطلوب تھا،راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرم کو فوراً گرفتار کر کے تھانہ گوجرخان منتقل کر دیا،اشتہاری مجرم کو قانونی پراسس مکمل کرنے کے بعد میاں چنوں پولیس کے حوالے کیا گیا،سی پی او سیدخالد ہمدانی نے خدمت مرکز گوجرخان کے اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں