پوٹھوہار پولیس کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنز

گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانیں اورافراد کے کوائف دیکھے

جمعرات 23 مئی 2024 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) پوٹھوہار پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشنزکئے، سرچ آپریشنزمیں گھروں ، کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، دوکانیں اورافراد کے کوائف نوٹ کیے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آراے بازار پولیس نے پی ٹی سی ایل کالونی، کینٹ پولیس نے جی پی او چوک اورگردونواح میں سرچ آپریشنز کیے، سرچ آپریشنز میں مقامی پولیس ، ایلیٹ فورس، لیڈیز پولیس سمیت دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا، سرچ آپریشنز میں 37گھروں ،19کرایہ داروں کے کرایہ داری کوائف، 47دوکانوں اور320افراد کے کوائف نوٹ کیے گئے ، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہاکہ سرچ آپریشنز کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کرنا ہے ، نیشنل ایکشن پلان کے تحت سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں