راولپنڈی،4منشیات فروش گرفتار

قبضہ سے ساڑھی9 کلو سے زائد چرس برآمد،مقدمات درج

جمعرات 23 مئی 2024 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی4 ملزمان کوگرفتارکرلیا،ملزمان کے قبضہ سے ساڑھی9 کلو سے زائد چرس برآمدکرکے مقدمات درج کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رتہ امرال پولیس نے ملزم صدیق سی6 کلو چرس ،ملزم فیصل سی1 کلو 600 گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم سمیع الحق سی1 کلو 478 گرام چرس، ریس کورس پولیس نے ملزم مدثر سے 600 گرام چرس،برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔ڈویژنل ایس پیز نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی، منشیات کے ناسور کے خاتمہ کیلئے کریک ڈائون جاری رہے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں