پاک فوج کی مردم شماری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی

اجلاس میں مردم شماری کے دوران فوج کی مدد اورتعاون سے متعلق امورکا جائزہ لیا گیا

جمعہ 24 فروری 2017 16:14

پاک فوج کی مردم شماری کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 فروری2017ء) خانہ و مردم شماری میں فوجی تعاون کیلئے رابطہ اجلاس ہوا جس میں شرکاء نے خانہ و مردم شماری کے انتظامات پر اظہاراطمینان کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق راولپنڈی کے آرمی ایئرڈیفنس کمانڈ ہیڈ کوارٹرزمیں خانہ ومردم شماری میں فوجی تعاون کیلئے رابطہ اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل زاہد لطیف مرزا، سیکرٹری شماریات ،چیئرمین شماریات بیورو، سینئرسول اورعسکری حکام نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آرکے مطابق اجلاس میں مردم شماری کے دوران فوج کی مدد اورتعاون سے متعلق امورکا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے شرکاء نے خانہ و مردم شماری کے انتظامات پر اظہاراطمینان کیا جب کہ اجلاس میں لیفٹیننٹ جنرل زاہدلطیف مرزا نے کہا کہ آرمی چیف کی ہدایت کے مطابق فوج مردم شماری میں مکمل تعاون کرے گی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں