کرونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ ،پی آئی اے کی امدادی پروازوں میں مزید ممالک کا اضافہ

پریل کو پی آئی اے کا طیارہ ڈنمارک جائیگا ،11 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز اذربائیجان کے شہر باکو سے 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لائیگی

جمعرات 9 اپریل 2020 13:18

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اپریل2020ء) کرونا کی وجہ سے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کا معاملہ ،پی آئی اے کی امدادی پروازوں میں مزید ممالک کا اضافہ کردیا گیا، میڈیا رپورٹ کے مطابق 10 اپریل کو پی آئی اے کا طیارہ ڈنمارک جائے گا ،11 اپریل کو پی آئی اے کی خصوصی پرواز اذربائیجان کے شہر باکو سے 125 پاکستانیوں کو وطن واپس لائے گی ،11 اپریل کو پی آئی اے کی پرواز کوالالمپور ائیرپورٹ پر 16 دن سے پھنسے 175 پاکستانی واپس لائے گی ،کوالالمپور کی پرواز جاتے ہوئے ملائیشین اور سنگاپوری سفارتی عملہ اور شہریوں کو لے جائے گی ،11 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ فرانس جائے گا جو پاکستان سے فرانسیسی شہریوں اور رہائشی افراد کو لے کے جائیگا،12 اپریل کو ایک ریلیف پرواز جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو جاپانی شہریوں اور ضروری سامان لے کر روانہ ہوگی ، رپورٹ کے مطابق13 اپریل کو پی آئی اے کا خصوصی طیارہ تھائی لینڈ میں پھنسے 200 پاکستانیوں کو بنکاک سے اسلام آباد لائیگا ۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے مطابق ایسے افراد جو ان پروازوں پر جانے کے خواہشمند ہوں اور ابھی تک متعلقہ سفارت خانوں نے رابطہ نا کیا ہو وہ فوری طور پر پی آئی اے سے رجوع کریں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں