سی پی او راولپنڈی نے گوجرخان میں بیل دوڑ کے دوران فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا، ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم

ہفتہ 27 مئی 2023 22:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2023ء) سی پی او سید خالد ہمدانی نے گوجرخان میں بیل دوڑ کے دوران فائرنگ کے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ سے ابتدائی طور پر ایک شخص کے جاں بحق اور 04 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، مقتول کی شناخت عاصم صدیق کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی پی او گوجرخان اور مقامی پولیس موقع پر موجود ہیں، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ایک ملزم نے تنازعہ کی وجہ سے فائرنگ کی تاہم تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں