غیرقانونی افغان باشندوں کی تعداد471553 تک پہنچ گئی

ہفتہ 20 جنوری 2024 21:28

رالپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2024ء) پاکستان کو محفوظ بنانے کے لیے تمام غیرقانونی تارکین وطن کا انخلا جاری ہے۔ غیر قانونی افغان باشندوں کی بات کی جائے انہیں باعزت واپسی کیلئے حکومت پاکستان کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی جاری ہے۔19 جنوری 2024 تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 471,553 تک پہنچ چکی ہے۔اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ روز واپس جانے والے 554 افغان شہریوں میں 153 مرد، 114 خواتین اور 287 بچے شامل تھے۔38 گاڑیوں میں 58 خاندانوں کو ان کے وطن واپس بھیجا گیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں