نوجوانوں کو امید کے چراغ ہمیشہ روشن رکھنے چاہئیں‘مشتاق منہاس

زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا وہ ہنر ہے جو زندگی کو خوبصورت بناتا ہے‘وزیر اطلاعات

جمعہ 26 اپریل 2019 12:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اپریل2019ء) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو امید کے چراغ ہمیشہ روشن رکھنے چاہئیں۔زندگی آگے بڑھنے کا نام ہے مشکلات کو خندہ پیشانی سے برداشت کرنا وہ ہنر ہے جو زندگی کو خوبصورت بناتا ہے۔وزیر اطلاعات نے ان خیالات کا اظہار نجی ریڈیو اسٹیشن کو انٹرویو کے دوران کیا - راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا کہ موجودہ دور مادیت کا دور بن چکا ہے جس کی وجہ سے ہم اپنی اقدار سے دور ہوتے جا رہے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ خود کو آنے والے دور کے لیے تیار رکھیں اور اپنی تعلیمی سرگرمیوں میںبڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔انہوں نے کہا کہ۔بین الاقوامی سطح پر اب یہ بات ثابت ہو چکی ہے کہ تعلیم ہی وہ ہتھیار ہے جو غربت کے خاتمہ کے لیے بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محنت، لگن اور مقصد کو سامنے رکھ کر آگے بڑھنے والے کبھی ناکام نہیں ہوتے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ آزادکشمیر میں بہت ٹیلینٹ ہے ریاست کا شرح خواندگی بھی بہت بہترہے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے نوجوان نئے آییڈیاز کے ساتھ آگے بڑھیں اور تحقیقی میدان میںاپنا کام اور نام روشن کریں۔انہوں نے نوجوانوں کو خبردار کیا کہ وہ کسی قسم کی منفی سرگرمیوں میں۔حصہ نہ لیں۔ایسے عناصر صرف ان کو بطور ہتھیار اور اپنے مقاصد کیلیے استعمال کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں