پیپلز پارٹی کی قیادت آئندہ الیکشن میں حلقہ این اے 50 میں ٹکٹ کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرے،راجہ نوید

جمعرات 14 مئی 2015 14:31

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 14 مئی۔2015ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما راجہ نوید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلزکی اعلیٰ قیادت آئندہ الیکشن حلقہ این اے پچاس کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کرے، ٹکٹ ایسے ور کر کو دے جو پارٹی کیساتھ مخلص ہو ایسے کسی شخص کو نہ دے جو دو بار مسلسل الیکشن ہارا ہو۔پی پی پی کے سابق ایم این اے حلقہ این اے پچاس 2002کے الیکشن میں حادثاتی طور پر ایم این اے منتخب ہوئے تھے انہوں نے 2002اور 2013کے الیکشن میں ووٹیں اوپر نیچے کی تھیں صرف ذاتی مفادات کی سیاست کرتے ہیں ۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی حلقہ پی پی ٹو کے رہنما نوجوان معروف سیاسی و سماجی شخصیت راجہ محمد نوید نے اپنے ایک تحریری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2002کے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے نے الیکشن اس لئے جیتے تھے کہ شاہد خاقان عباسی طیارہ کیس میں تھے۔

(جاری ہے)

اور اُس وقت کے صدر یہ نہیں چاہتے تھے کہ شاہد خاقان عباسی اسمبلی میں بیٹھیں۔

لیکن 2008میں ہونے والے الیکشن فیئر صاف شفاف ہوئے تھے۔ جس کی وجہ سے مرتضیٰ ستی ہار گئے۔ موصوف نے 2002سے2007 تک کچھ بھی نہ کیا۔ اور پارٹی ورکروں اور رہنماؤں کو باور کرایا کہ انکے بغیر بھی الیکشن جیتا جا سکتا ہے۔ جبکہ ایسا نہیں ہوا۔ اب ان کا خیال ہے کہ ضلع راولپنڈی کا صدر بن کر تمام حلقوں میں اثر انداز ہونگے۔ ان کو ہم یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین لگاتار دو مرتبہ الیکشن ہارنے والوں کے بارے میں سو مرتبہ سوچیں گے۔

اور اب پارٹی کی قیادت کو باور بھی کرایا جا رہا ہے کہ حلقہ این اے پچاس کسی موروثی سیاست کا حامل نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موصوف نے ہمیشہ ڈھنگ ٹپاؤ کی سیاست اپنائے ہوئے ہے۔ اب ایسا نہیں ہو گا۔ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں حقیقی معنوں میں تبدیلی آئے گی۔ حلقہ این اے پچاس میں جیت پاکستان پیپلز پارٹی کی ہو گی مگر ایسے کنیڈیٹ کی نہ ہو گی جو علاقے میں کسی قسم کا ترقیاتی کام نہ کرا سکا ہو۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں