راولپنڈی،نجی تعلیمی اداروں نے ڈینگی آگاہی مہم کے تحت زیرو پیریڈ کا آغاز کر رکھا ہے، عرفان مظفر کیانی

پیر 16 مئی 2022 16:03

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2022ء) نجی تعلیمی اداروں نے ڈینگی آگاہی مہم کے تحت زیرو پیریڈ کا آغاز کر رکھا ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کی ہدایت پر ڈینگی روک تھام اور پھیلائو کے خلاف مہم چلا رہے ہیں۔ ڈینگی خاتمے کا پیغام بچوں کے ذریعے گھر گھر پہنچائیں گے۔ اساتذہ بچوں کو ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے اقدامات سے آگاہ کریں۔

ان خیالات کا اظہار ممبر ڈی آر اے، ڈویژنل صدر اپسکا عرفان مظفر کیانی نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی طاہر فاروق کی ڈینگی مکائو مہم ہدایات پر عمل درآمد کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔عرفان کیانی نے کہا کہ ضلع راولپنڈی سے ڈینگی کے خاتمہ تک چین سے نہیں بیٹھیں گے اور ڈینگی بچائو اور پھیلائو کو روکنے کے لیے زیرو پیریڈ میں بچوں کو روزانہ کی بنیاد پر آگاہ کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کی عوام کو ڈینگی آگاہی مہم کے سلسلے میں واک اور سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے تمام تحصیلوں میں ڈینگی کے خاتمہ کیلئے فوکل پرسن مقرر کر رکھے ہیں جو ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مکمل عمل پیرا ہیں۔انہوں نے اس عزم کو دوہرایا کہ ضلعی انتظامیہ سے مل کر ڈینگی مکائو پیغام گلی گلی کوچہ کوچہ پہنچائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں