سانحہ 9 مئی کے حوالے سے نیوز اینکرز کا اظہارِخیال

جمعرات 2 مئی 2024 18:41

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 مئی2024ء) سانحہ 9 مئی کے حوالے سے نیوز اینکرز کا اظہارِ خیال، شہداء نے اس وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان ، ان کے لواحقین کو اس عمل سے بہت تکلیف پہنچی ، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں،شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کی انہیں کیفر کردار تک پہنچنا چائیے تاکہ آئندہ کسی شرپسند کی جرات نہ ہو کہ وہ شہداء کی یاد گاروں کی بے حرمتی کرے،،9 مئی کی شرپسندی کو ایک سال مکمل ہونے کو ہے مگر تلخ یادیں آج بھی ذہنوں میں پیوست ہیں، اس حوالے سے نیوز اینکرز نے اپنے جذبات کا اظہار کیا ، نیوز اینکر محمد ظفیرنے کہا کہ سانحہ 9 مئی کو ایک سال مکمل ہو چکا ہے اور ہم اس واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں،جنہوں نے شہدائ کی یاد گاروں کی بے حرمتی کی انہیں کیفر کردار تک پہنچنا چائیے تاکہ آئندہ کسی شرپسند کی جرات نہ ہو کہ وہ شہدائ کی یاد گاروں کی بے حرمتی کرے،شہدائ نے اس وطن کی خاطر اپنی جانیں قربان کیں ان کے لواحقین کو اس عمل سے بہت تکلیف پہنچی ہے، اینکر پرسن جویریہ علی نے کہا کہ 9 مئی کو شہدائ کی یاد گاروں کو تباہ کرنے کی کوشش کی گئی جو کہ انتہائی مذموم عمل ہے، ہمیں چائیے کہ ہم اپنے شہدائ کے احسانوں کو یاد رکھیں جو وہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ہم پر کر گئے، جو قومیں اپنے محسنوں کو بھول جاتی ہیں وہ مٹ جاتی ہیں،علی سرور اینکر پرسن کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جس طرح شہدائ کی یاد گاروں کی بیحرمتی کی گئی وہ انتہائی قابل مذمت ہے،شہدائ نے اپنی جانیں سرزمین پاکستان کے لئے قربان کی ہیں، شہدائ کا ہم پر احسان ہے اور زندہ قومیں اپنے محسنوں کو کبھی نہیں بھولتیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں