سنی تحریک راولپنڈی کے وفدکی عیدمیلادالنبیؐ کے سکیورٹی انتظامات سے متعلق سی پی اواسراراحمدعباسی سے ملاقات

عیدمیلادالنبیؐکے جلسے جلوسوں کو اجازت نامے سے مستثنیٰ قراردیاجائے، علامہ عطاء الرحمن

پیر 13 نومبر 2017 21:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 نومبر2017ء)پاکستان سنی تحریک راولپنڈی کے وفدنے عیدمیلادالنبیؐ کے سکیورٹی انتظامات کے سلسلہ میں سی پی اواسراراحمدعباسی سے ملاقات کی، وفدکی قیادت سنی تحریک کے ڈویژنل صدرمفتی لیاقت علی رضوی، ڈویژنل سیکرٹری جنرل علامہ عطاء الرحمن دھنیال اورضلعی صدرعلامہ طاہراقبال چشتی اورپیرقاسم سیفی نے کی، اس موقع پرگفتگوکرتے ہوئے مفتی لیاقت علی رضوی کاکہناتھاکہ عیدمیلادالنبی ؐکے جلسے جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے، اشتعال انگیزتحریری،تقریر مواد پر سختی سے پابندی لگائی جائے ،علامہ عطاء الرحمن دھنیال کاکہناتھاکہ عیدمیلادالنبیؐکے جلسے جلوسوں کو اجازت نامے سے مستثنیٰ قراردیاجائے،عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پرجلسے جلوسوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم کیاجائے اور اس میں ہمارے نمائندے بھی شامل کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کیساتھ فوری معاونت کی جاسکے،علامہ طاہراقبال چشتی کاکہناتھاکہ عیدمیلادالنبیؐکے جلوسوں کے روٹس پرسی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں،میلادکے جلوسوں کے موقع پرٹریفک کے متبادل راستے فراہم کیے جائیں تاکہ مسافروں کوتکلیف نہ ہو،وفدمیں شامل دیگرعلماء ومشائخ کاکہناتھاکہ عیدمیلاد النبیؐ کے جلسے جلوسوں میں ڈھول، گانے باجے،بے پردہ مردوزًن کے اختلاط سمیت دیگرخرافات کااہلسنّت سے قطعاًً کوئی تعلق نہیں ہے، اس مبارک موقع پرغیرشرعی حرکات کو سختی سے روکاجائے،اس موقع پر سی پی اواسراراحمدعباسی نے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اولیاء اللہ نے ہمیشہ امن محبت اوررواداری کا درس دیاہے،ملک جن حالات سے گزررہاہے آج اسکی ضرورت ہے کہ اپنے عمل وکردارسے اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام کیاجائے،عیدمیلادالنبی کے جلسے جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کریں گے، علماء ومشائخ منبر و محراب سے امن کی آواز بلندکریں،سنی تحریک کے وفدنے اسرارعباسی کو یقین دلایاکہ ہم قیام امن کے لیے قانون نافذکرنیوالے اداروں کی ہر مخلصانہ کوشش کا ساتھ دیں گے،سنی تحریک کے وفدمیںعلامہ عمران نظامی،علامہ شوکت حسین نقشبندی، علامہ امانت علی حیدری، صاحبزادہ شاہدمحمودعباسی، علامہ رفاقت علی ہارونی، علامہ بشیراحمدنقشبندی، علامہ محمدافرازچشتی،علامہ قاسم موہڑوی، حافظ ہارون علی چشتی، علامہ فیاض الحسن، علامہ اعجازرسول،علامہ عتیق الرحمن ،حافظ ذیشان چشتی ودیگرعہدیداربھی شامل تھی

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں