شہر بھرکے مجالس و جلوسوں میں شہری دفاع کے تین سواہلکار و رضارکاراپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ڈائریکٹر

منگل 18 ستمبر 2018 18:04

راولپنڈی18ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء)محرم الحرام کے موقع پر مجالس و جلوسوں میں حفاظتی انتظامات کے لئے محکمہ شہری دفاع کے تین سواہلکار و رضاکار اپنے فرائض سرانجام دیں گے،محکمہ شہری دفاع کی ڈائریکٹر سنجیدہ خانم نے ''اے پی پی ''سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں میںشہری دفاع کے سو سے زائد اہلکار جبکہ دو سو کے قریب رضاکار حفاظتی انتظامات کے لئے تعینات کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نے بتایا ہے کہ سول ڈیفنس کے ا اہلکارو رضاکار شہر کے تمام بارگاہوں ،مجالس و جلوسوں میں اپنی ڈیوٹیاں نبھائیں گے جن کی نگرانی شہری دفاع کے افسران کریں گے۔جن اہلکاروں و رضاکاروں کی ڈیوٹی لگائی گئی ہیں وہ جلوس کے داخلی و خارجی راستوں میں تعینات ہوں گے اور مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھیں گے جبکہ جلوس کے ساتھ ساتھ چلتے ہوئے غیر متعلقہ افراد کو ماتمی جلوس میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔جلوس و مجالس میں داخل ہونے والے افرادکی جامع تلاشی لی جایء گی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں