راولپنڈی پولیس نے 12ملزما ن کو گرفتار

بدھ 19 ستمبر 2018 22:04

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2018ء) راولپنڈی پولیس نے 12ملزما ن کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے اسلحہ و منشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے غفار سے 4000گرام چر س ، تھانہ نصیرآبادپولیس نے وقاص سے پسٹل 30بور معہ 02روند ، تھانہ مری پولیس نے غلام سے پسٹل 30بور معہ01روند، تھانہ مندر ہ پولیس نے ممتاز سے 01عد د خنجر ، تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے آفتاب سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مورگاہ پولیس نے عبدالمجید سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ کلر سید اں پولیس نے واصف سے 02عد د غیرقانونی CNGسلنڈربرآمدکرلیے، تھانہ مورگاہ پولیس نے خان بادشاہ ، عمران اختر گل ، نمریزخان جبکہ تھانہ چونترہ پولیس نے رحیم الدین کو کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کرکے ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں