کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کا لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز کا دورہ

بدھ 26 ستمبر 2018 19:14

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2018ء) کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) کے مختلف سیکٹرز کا دورہ کیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق کورکمانڈر راولپنڈی نے اگلے مورچوں پر پاک فوج کے جوانوں کی تعیناتی اور آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا ۔لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر نے پاک فوج کے جوانوں کے بلند حوصلوں اور چاق و چوبند رہنے کی تعریف کی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں