ُٓ ثقافتی وفودکے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی عوام کے رابطے مضبوط ہوں گے، کورین سفیر

کورین سفارت خانے کے زیراہتمام آرٹس کونسل کے اشتراک سے روائتی کورین کلچرل شوکا انعقاد

بدھ 17 اکتوبر 2018 15:20

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2018ء) پاکستان میں کوریا کے سفیرکواک سنگ کیو نے کہا ہے کہ ثقافتی وفودکے تبادلوں سے دونوں ملکوں کی عوام کے رابطے مضبوط ہوں گے جس کے باعث ایسے پروگراموں میں اضافہ ہوگا۔یہ بات انھوں نے کورین سفارت خانے کے زیراہتمام آرٹس کونسل کے اشتراک سے منعقدہ روائتی کورین کلچرل شوکے موقع پر کہی۔

کلچرل شوکا مقصدپاکستانی اورکورین عوام کے تعلقات کومضبوط کرنا اورانھیں ایک دوسرے کے قریب لانا تھا۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمد،کورین سفیرکی اہلیہ،ناہیدمنظور،کلچرل کونصلرکم اِن کوک اورکئی اعلیٰ احکام موجودتھے۔آرٹس کونسل کا ہال لوگوں سے کچھا کھچ بھراہوا تھا جوکورین آرٹسٹوں کی پرفارمنس سے خوب لطف اندوزہوئے۔ کوریا کے سفیرکواک سنگ کیو اس پرفارمنگ آرٹ کی تاریخ بھی بیان کی۔انھوں نے مزیدکہا کہ توقع ہے کہ ایسے ثقافتی وفودکے تبادلوںمیں مزیداضافہ ہوگا جس سے دونوں ملکوں کے ثقافتی تعلقات مضبوط ہونگے۔کورین ثقافتی طائفے دی گوندے میں 9 آرٹسٹ شامل تھے جنہوں نے اپنے روائتی آلات موسیقی سے لوگوں کومحذوذکیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں