عدالت عالیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رکھنے کاحکم
میونسپل کارپوریشن کو درکار مشینری کی خریداری اور ایڈہاک بنیادوں پر بھرتیاں کی اجازت بھی دے دی گئی
جمعہ 19 اکتوبر 2018 19:00
(جاری ہے)
اس موقع پر میئر راولپنڈی سردار نسیم نے فاضل عدالت کو بتایا کہ میونسپل کارپوریشن میں 12 برس سے بھرتی پر پابندی ہے اور شعبہ انسداد تجاوزات صرف 16افراد کے ذریعے چلایا جا رہاہے جبکہ مشینری کی خریداری نہ ہونے کی وجہ سے بھی تجاوزات آپریشن متاثر ہو رہاہے ، فاضل عدالت کے استفسار پر میئر راولپنڈی سردار نسیم نے بتایاکہ ایم سی آر کے پاس فنڈز ہونے کے باوجود ان کے استعمال کی اجازت نہیں ہے ۔
عدالت عالیہ کے جج جسٹس عبادالرحمن لودھی نے اس پر حکم دیا کہ ایم سی آر کو فنڈز کے استعمال کی اجازت دیتے ہیں تاھم یہ فنڈز صرف انسداد تجاوزات آپریشن کے لیے مشینری کی خریداری میں استعمال ہو سکیں گے جبکہ افرادی قوت کی کمی پوری کرنے کے لیے فاضل عدالت نے ایم سی آر کو ایڈھاک بنیادوں پر بھرتیوں کی بھی اجازت دے دی ۔میئر کی اپیل پر فاضل عدالت نے دو میت بسوں کی خریداری کی بھی اجازت دے دی ۔جسٹس عبادالرحمن لودھی نے دوران سماعت ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی کمرہ عدالت میں عدم موجودگی پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہاکہ چکلالہ کینٹ انتظامیہ کا انسداد تجاوزات آپریشن نظر آیا تاھم راولپنڈی کینٹ میں ایسی صورتحال نظر نہیں آئی ۔ فاضل جج نے انسداد تجاوزات آپریشن کی سربراہی قابل اعتماد اور ذمہ دار افسران کے سپرد کرنے کا حکم دیا اور کہاکہ سفارشیوں کو انکروچمنٹ کے شعبے کی ذمہ داریاں نہ دی جائیں ۔عدالت عالیہ نے سی ای او راولپنڈی کینٹ کو ہدایت کی انسداد تجاوزات آپریشن مستقل بنیادوں پر جاری رکھتے ہوئے انسداد تجاوزات شعبے کے سربراہ کو دیگر ذمہ داریاں نہ دی جائیں بلکہ اس سے صرف ایک کام لیا جائے ۔دوران سماعت میئر راولپنڈی کے علاوہ سی ای او چکلالہ ملک اسحاق ،سی ای او راولپنڈی سبطین رضا ،چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شفقت رضا ،چیف آفیسر ضلع کونسل راولپنڈی کامران احمد ،ایس ایس پی پی آپریشنز محمد علی و دیگر موجود تھے ۔فاضل عدالت نے انسداد تجاوزات ٹیموں کو پولیس نفری کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔فاضل عدالت نے اعداد و شمار نہ بتانے پر چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شفقت رضا کی سرزنش بھی کی اور انہیں کہاکہ انہیں اس بابت تمام معلومات زبانی یاد ہونی چاہیئں ۔فاضل عدالت نے رات کے وقت آپریشن کے لیے ٹیموں کو سیکورٹی فراہم کر نے کی ہدایات کے ساتھ دونوں کنٹونمنٹ بورڈز کے سربراہان ، میئر راولپنڈی سمیت تمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ شہر کو ہر صورت تجاوزات سے پاک کرایا جائے ،تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں ۔ اس موقع پر فاضل عدالت نے میئر راولپنڈی کو حکم دیا کہ انسداد تجاوزات آپریشن رکنا نہیں چاہیے اور نئی بھرتیاں ہونے تک موجودہ نفری کے ساتھ آپریشن جاری رکھا جائے ۔ فاضل عدالت نے تمام انتظامات مکمل کرنے اور شہر کو تجاوزات سے مکمل پاک کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے سماعت 02نومبر تک ملتوی کر دی ۔ قبل ازیں گذشتہ سماعت پر فاضل عدالت نے شہر و کینٹ سے تجاوزات کے عدم خاتمے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چکلالہ و راولپنڈی کینٹ سمیت شہر بھر میں تجاوزات مافیا کے خلاف بلاامتیاز آپریشن کر کے ایک ہفتہ میں سڑکوں اور بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرنے کی ہدایت کی تھی ۔ تجاوزات کی گھمبیر صورتحال پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی نے انعام ا لرحیم ایڈووکیٹ کے ذریعے دائر محمد انوار ڈار ایڈووکیٹ کی درخواست پر کارروائی کا حکم دیا تھا ۔راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں
کورکمانڈر پشار لیفیٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے پاک فوج کے 53افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا
راولپنڈی کے تعلیمی اداروں میں سانحہ 9مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ
کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70افسر ، جوانوں اور شہدا کے اہلخانہ میں اعزازات ..
صفائی کے حوالے سے شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ یقینی بنایا جائے،ایم پی اے راجہ عبدالحنیف
شیر افضل کا پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت کیساتھ کام نہ کرنے کا اعلان
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے 2آپریشنز ،6دہشت گرد ہلاک
سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی الزامات ، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا فیصلہ
سکیورٹی فورسز کے خیبرپختونخواہ میں دو الگ الگ آپریشن ، 6دہشتگرد مارے گئے
کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر نے پاک فوج کے 70 افسر ، جوانوں اور شہداء کے اہلخانہ میں اعزازات ..
کورکمانڈر پشار لیفیٹننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے پاک فوج کے 53 افسران اور جوانوں کو اعزازات سے نوازا
راولپنڈی ویمن یونیورسٹی میں رائزنگ پاکستان 24 انٹر یونیورسٹی مقابلوں کا انعقاد
راولپنڈی پولیس کی کاررووئی، 19ملزمان گرفتار
راولپنڈی سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی