اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہور ائیر پورٹ پر کاروائی کرتے ہوئے مسافرکے بیگ سے منشیات برآمد کرلی

پیر 22 اکتوبر 2018 17:27

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2018ء) اینٹی نارکوٹکس فورس پنجاب کی علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر کاروائیاں کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر مسافروں کے بیگ کی تلاشی کے دوران دو افراد کے سامان میں سے منشیات برآمد کرلی۔منشیات میں ایمفیٹامائن آئس شامل ہے۔

(جاری ہے)

ملزمان بنام امان اللہ ولد جمعہ گل جو کہ صوابی کا رہائشی ہے اور محمد نواز ولد عبد الغفور ریاض اور جدہ منشیات لے جارہے تھے۔منشیات میں 2.216 کلو گرام آئس شامل ہے۔ جسکی عالمی منڈی میں مالیت لاکھوں روپے ہے۔ ملزمان نے منشیات کو بڑی چلاکی سے بیگ میں موجود آئرن راڈ اور آئرن فریم میں چھپایا ہوا تھا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں