شہادت امام حسن ؑ کانفرنس پانچ نومبر کو راولپنڈی میں ہوگی

پیر 22 اکتوبر 2018 19:34

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) شہادت حضرت امام حسن ؑ کانفرنس پانچ نومبر کوراولپنڈی میں ہوگی۔ اس ضمن میں مرکزی امام حسین کونسل کی مجلس کا اجلاس ڈاکٹر غضنفر مہدی کی زیر صدارت منعقد ہو ا۔

(جاری ہے)

جس میں حضرت امام حسن ؑ کے یوم شہادت کے سلسلے میں سہ روزہ پروگرام کو آخر ی شکل دی گئی ۔اس سلسلے کی اہم تقریب شہادت حضرت اما م حسن ؑ کانفرنس 5نومبر بروز پیر اڑھائی بجے سہ پہر پرل کانٹی نینٹل ہوٹل راولپنڈی میں ہوگی ۔جس میں ملک بھر سے نامور علماء و شائخ اتحاد اُمت کے مو ضوع پر خطاب کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں