پوٹھوار ٹائون میں 8روز کے دوران 89000بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے گئے، تحصیل سپرنٹنڈنٹ

منگل 23 اکتوبر 2018 20:17

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2018ء) تحصیل سپرنٹنڈنٹ پوٹھوہار ٹائون راولپنڈی ملک محمدالیاس نے کہا کہ پوٹھوار ٹائون میں 8روز کے دوران 6ماہ سے لے کر 7سال تک کی عمر کے 89000بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔جبکہ 13روزہ خسرہ مہم کے دوران 1لاکھ 95ہزار بچوں کو خسرہ سے بچائو کے ٹیکے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ خسرہ مہم شور وزور سے جاری ہے مقررہ ہدف 27 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ والدین کو چایئے کہ وہ اپنے 6ماہ سے 7سال تک کے بچوں کو خسرہ موذی مرض سے بچائو کے لیے ٹیکے ضرور لگوائیں اور اس سلسلے میں دوسرے لوگوں کو بھی پیغام دیں۔ ملک الیاس نے کہا کہ خسرہ مہم کو کامیاب بنانے کے شہری محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون فراہم کریں ۔اس موقع پر یو سی ایم او دھاماں سیداں ڈاکٹر وحید گوندل نے جاری خسرہ مہم کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں