راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام ’بابل داویڑھا‘ لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹ بکھیرنے میں کامیاب

جمعہ 16 نومبر 2018 17:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 نومبر2018ء) آرٹس کونسل کے زیراہتمام ’بابل داویڑھا‘ میں سینئرآرٹسٹ شہنازخان، حمیدبابر،سلمان سنی،عمران رشدی، شہزادپپو،شاہدبھولا اوردیگرفنکاروں نے ایسی اداکاری کے جوہردکھائے کہ لوگوں کے چہروں پرمسکراہٹیں بکھیردیں۔کھیل کوامین اخترسندھونے تحریرکیا تھا جبکہ شہزادپپونے ہدایات دیں تھیں۔

(جاری ہے)

کھیل ایک ایسے گھرکی کہانی تھی جس کی اولادکچھ نہیں کرتی تھی اورگھرکی ذمہ داریوں کومحسوس نہیں کرتے تھے۔جہیزکی وجہ سے بہن کی شادی رکی ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ خودکشی کرلیتی ہے۔کھیل کے اختتام پرناہیدمنظورکا کہنا تھا کہ ایسے مسائل ہمارے معاشرے میں عام ہیں جن سے نمٹنے کے لیے ہرشہری کوآگے آنا ہوگا۔ڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ کونسل میں ڈراموں کا مقصدلوگوں کوسماجی مسائل سے آگاہی ہے تاکہ تفریح کے ساتھ ساتھ سبق بھی ہو۔ڈرامہ دیکھنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعدادموجودتھی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں