راولپنڈی، کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت یو سی 25کے جامع مسجد چوہدریاں میں صفائی سے متعلق آگاہی مہم

جمعہ 14 دسمبر 2018 20:03

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 دسمبر2018ء) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے تحت یو سی 25کے جامع مسجد چوہدریاں میں جا کر صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کی ،اس موقع پر نمازیوں میں صفائی کی آگاہی سے متعلق پمفلٹس اور ویسٹ بیگز تقسیم کئے گئے، راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے خطیب مسجد سے درخواست کی وہ اپنے خطبہ میں صفائی اور شجرکاری کی اہمیت و افادیت سے متعلق نمازیوں کو آگاہ کریں،اور اپیل کی جائے کہ ڈی سی راولپنڈی کی خصوصی ہدایات پرشہر میں صفائی آپریشن اور شجرکاری مہم جاری ہے،شہری بھی اس سلسلے میں اپنا بھرپور تعاون فراہم کریں،راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کلین اینڈ گرین پنجاب کے ویژن پر بھرپور عملدرامد کیلئے کوشاں ہے،مسجد کے باہر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کمیونیکیشن ٹیم نے نمازیوں کو کلین اینڈ گرین پنجاب مہم سے آگاہ کرتے ہوئے صفائی میں تعاون کی اپیل کی اور انہیں صفائی کی شکایات سے متعلق اپنی ہیلپ لائن 1139سے متعلق بتایا کہ کسی بھی شکایت کی صورت میں اس پر مفت کال کریں آپکی کال پر فوری کارروائی کر کے صفائی کی دی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں