راولپنڈی، پہلی راولپنڈی یوتھ سپورٹس فیسٹول انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سلسلے میں اجلاس کا انعقاد

اس چار روزہ چیمپیئن شپ میں پہلے دودن گرلز کے مقابلے منعقدہوں گے جس میں راولپنڈی شہر کے پندرہ کالجز حصہ لے رہے ہیں جبکہ 12بوائز کالجز سپورٹس جمنازیم ڈبل روڈ میں حصہ لیں گے

منگل 22 جنوری 2019 19:50

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ راولپنڈی، ڈائریکٹوریٹ آف کالجز راولپنڈی اورراولپنڈی یوتھ سپورٹس فیسٹول کے زیر اہتمام پہلی راولپنڈی یوتھ سپورٹس فیسٹول انٹر کالجیٹ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کے سلسلے میںایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈائریکٹر کالجز ڈاکٹر جہانزیب خان نے کی-اجلاس میں پروفیسر احمد ،حافظ اسلم،مطاہر سہیل،نجمہ انور پرنسپل مسلم ٹاؤن گرلز کالج،عثمان شریف تحصیل آفیسر راولپنڈی،شفقت نیازی کے علاوہ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عبدالوحید نے شرکت کی اس چیمپیئن شپ میں راولپنڈی کے سرکاری کالجز کے علاوہ پرائیویٹ کالجز بھی حصہ لیں گی- اس چار روزہ چیمپیئن شپ میں پہلے دودن گرلز کے مقابلے منعقدہوں گے جس میں راولپنڈی شہر کے پندرہ کالجز حصہ لے رہے ہیں جبکہ 12بوائز کالجز سپورٹس جمنازیم ڈبل روڈ میں حصہ لیں گی- عبدالوحید بابر کے مطابق چیمپیئن شپ کے انعقادکا مقصد طلباء و طالبات میں صحت مند انہ سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ آگے چل کر ملک اور قوم کا نام روشن کرسکیںچیمپیئن شپ کا افتتاح 24-جنوری کو ڈائریکٹر کالجز راولپنڈی ڈاکٹر جہانز یب خان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں