راولپنڈی، ضلعی انتظامیہ کا کم ناپ تول والے پٹرول پمپوں اور شادی آرڈی نینس کی خلاف ورزی پرشادی ہالوں اور مارکیوں کے خلاف بیک وقت بڑے آپریشن کا آغاز

رول پمپ سیل

ہفتہ 23 فروری 2019 21:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کی ہدایات پر راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی میں کم ناپ تول کرنے والے پٹرول پمپوں اور شادی آرڈی نینس کی خلاف ورزی کرنے والے شادی ہالوں اور مارکیوں کے خلاف بیک وقت بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنر صدر احمد حسن رانجھا اور کینٹ مجسٹریٹ حافظ محمد عمران نے پہلے دن کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے 2پٹرول پمپ سیل کر دیئے جبکہ ایک مارکی کے منیجر کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاکینٹ مجسٹریٹ حافظ محمد عمران نے مصریال روڈ کرائون مارکی پر چھاپہ مار کر ون ڈش کے برعکس انوا ع و اقسام کے پر تکلف کھانوں کی فراہمی اور وقت کی پابندی نہ کرنے پر مارکی کے منیجر غضنفر عباس کے خلاف میرج فنکشن ایکٹ2016کی دفعات 4،5اور6کے تحت تھانہ نصیر آباد میں مقدمہ درج کروا دیا ادھراسسٹنٹ کمشنر صدر احمد حسن رانجھانے جی ٹی روڈ پر پٹرول پمپوں کے پیمانوں کی چیکنگ کے دوران کم مقدارمیں پٹرول و ڈیزل کی فراہمی ثابت ہونے پر اٹک آئل اور پی ایس او کے پٹرول پمپ کی ڈیزل مشینیں سر بمہر کر دیں ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں