راولپنڈی،واسانے عرصہ دراز سے پیر ودھائی بس سٹینڈ اور کمرشل مارکیٹ میں واقع بند فائر ہائیڈرنٹس بحال کر دیئے

پیر 18 مارچ 2019 23:34

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2019ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے عرصہ دراز سے پیر ودھائی بس سٹینڈ اور کمرشل مارکیٹ میں واقع بند فائر ہائیڈرنٹس بحال کر دیئے ہیں دونوں فائر ہائیڈرنٹس چیئرمین واسا عارف عباسی کی ہدایت پربھال کئے گئے ہیں منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کے مطابق ان علاقوں میں فائر ہائیڈ رنٹس نہ ہونے سے آگ بجھانے کیلئے ریسکیو اداروں کو پانی دور دراز سے بھر کے لانا پڑتا تھا جس کیوجہ سے نقصان کا اندیشہ رہتا تھا ان ہائیڈرنٹس کی بحالی سے ان علاقوں میں کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نپٹنے میں مدد ملے گی انہوں نے کہا کہ اس عوامی مطالبے پر فوری طور پر عمل در آمد کیا گیا ہے ،کیونکہ ان ہائیڈرنٹس کی بندش کی وجہ سے فائر فائٹرز گاڑیوں کو کسی بھی ناگہانی صورت حال میں دور دراز پانی بھرنا پڑتا تھا،جس کی وجہ سے بعض اوقات آگ بجھانے میں معمولی تاخیر دیکھنے میں آرہی تھی ،شہر کے 3 مختلف علاقوں لیاقت باغ،کمرشل مارکیٹ اور پیر ودھائی میں ایسی صورتحال کے لئے ہائیڈرنٹس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے،انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوامی شکایات کو گھر کی دہلیز پر حل کرنے کا عملی مظاہرہ شروع کردیا گیا ہے ،پانی سیوریج کے دیگر مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔

#h#

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں