کمشنر راولپنڈی جودت ایاز،ڈپٹی کمشنر چوہدری علی رندھاوا اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران کا ڈسٹرکٹ بار کا دورہ

م* مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے،وکلاء کو یقین دھانی

بدھ 20 مارچ 2019 20:45

c راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2019ء) کمشنر راولپنڈی جودت ایاز،ڈپٹی کمشنر چوہدری علی رندھاوا اور ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران نے بدھ کے روزڈسٹرکٹ بار راولپنڈی کا دورہ کیا اس موقع پر بار کے صدرسید تنویر سہیل شاہ ایڈووکیٹ اور سیکرٹری محمد شہزاد میر نے کمشنرکو وکلا اور سائلین کو درپیش پارکنگ ،پینے کے پانی کے فلٹریشن پلانٹ ،سائلین کیلئے بیٹھنے کی جگہ سمیت دیگر مسائل سے آگاہ کیاسہیل شاہ نے کہا کہ موسم گرما کی آمد آمد ہے گرمیوں میں سائلین اور وکلا کیلئے پریشانی کا باعث بنتا ہے انہوں نے امید ظاہر کی کہ کمشنرمسائل کے حل کیلئے بار سے مکمل تعاون کریں گے اس موقع پر سیکرٹری بار محمد شہزاد میر نے بتایا کہ وکلا کی سفید پوشی کو مد نظر رکھتے ہوئے وکلا ہسپتال کیلئے جگہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے بلڈنگ کا ڈیزائن آر ڈی اے کے پاس گیا ہے جو ابھی تک زیر التوا کو ذاتی توجہ سے یہ مسئلہ حل کریا جائے تاکہ وکلا اپنے ہسپتال میں با عزت اپنا علاج معالجہ کروا سکیں اس موقع پر کمشنرجودت ایاز نے یقین دلایا کے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں