راولپنڈی پولیس کی کاروائی ،29ملزمان گرفتار

٪1770گرام چرس،83لیٹر کھلی شراب،6بوتل شراب،3پستول 30بورمع 758روند،100روند 44بورکے،14روند 9ایم ایم اورسامان آتش بازی برآمد

جمعہ 19 اپریل 2019 23:44

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں، ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاور آتش بازوں کے خلاف کاروائی میں29ملزمان گرفتار کر کی1770گرام چرس،83لیٹر کھلی شراب،6بوتل شراب،3پستول 30بورمع 758روند،100روند 44بورکے،14روند 9ایم ایم اورسامان آتش بازی برآمد کرلیاتھانہ صادق آباد پولیس دلبر خان سے 1100گرام چرس ، تھانہ بنی پولیس نے ذوالفقار سے 485گرام چرس ،تھانہ مندرہ پولیس نے محمود سے 185گرام چرس ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے فیصل سے 15لیٹر کھلی شراب ، تھانہ ٹیکسلا پولیس نے سیلمان سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سٹی پولیس نے احسن سے 10لیٹر کھلی شراب ، تھانہ آر اے بازار پولیس نے اسد سے 10لیٹر کھلی شرا ب ، تھانہ گوجر خان پولیس نے شوکت سے 9لیٹر کھلی شراب ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عمر حیات سے 5لیٹر کھلی شراب ، تھانہ مندر ہ پولیس نے خاورسے 6لیٹر کھلی شراب ، تھانہ سول لائن پولیس نے فرحان سے 8لیٹر کھلی شراب ، جنید سے 5لیٹر کھلی شراب ، فیصل سے 5لیٹر کھلی شراب ، شاہد اور ذوالفقار سے 6بوتل شراب ، تھانہ پیرودھائی پولیس نے عبدالوکیل سے 1پستول 30بور مع 2روند ،تھانہ آر اے بازار پولیس نے عدنان سے 1پستول 30بور مع 2روند ، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے عابدسے 1پستول 30بور مع 4روند ، تھانہ سٹی پولیس نے عاطف سے 750روند 30بور کے اور 100روند 44بور کے ، تھانہ مورگاہ پولیس نے علی سے 14روند 9ایم ایم کے، تھانہ مندرہ پولیس نے صفریز اقبال و مشتاق سے سامان آتش بازی 100پٹاخے ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے احسن ،آفاق اورحذیفہ سے 9 انار آتش بازی ،تھانہ وارث خان پولیس نے عابد سے سامان آتش بازی ،تھانہ صادق آباد پولیس نے نزاکت سے 2ڈبے گولے ، تھانہ بنی پولیس نے دانش سے 12 انار آتش بازی ،4ہوائیاں اور عارف سے 42ڈبی ماچس پٹاخے برآمد کرلئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں