راولپنڈی، مختلف علاقوں میں مضرصحت اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے چار تجارتی مراکز سربمہر

منگل 23 اپریل 2019 23:25

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے شہر کے مختلف علاقوں میں مضرصحت اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والے افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے چار تجارتی مراکز کو سربمہر کردیا ہے، حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر ساٹھ ہزار سے زائد جرمانے کئے گئے ،پی ایف اے ترجمان کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میںکارروائی کرتے ہوئے مٹھائی،بیکری آئٹمزکی تیاری میں کھلے رنگوں،کیمیکلز کے استعمال، ملازمین کے میڈیکل نہ ہونے، حشرات زدہ مٹھائیوں کی فروخت، صفائی کے ناقص انتظامات پرلکی بیکرز اور حافظ بیکرز اینڈ پروڈکشن یونٹ کوسیل کر دیا۔

مزید برآںسابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،اشیائے خورونوش پر لیبلنگ کی عدم موجودگی،ملازمین کے میڈیکلز نہ ہونے،گندے بد بودار ماحول کی بناء پر بابا پیر شاہ غازی ہوٹل اور بابا جی ہوٹل کو سربمہر کیا گیا ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںڈویژن بھرمیں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر67,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔ مختلف علاقوں میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میں مضر صحت خوراک،ملاوٹی دودھ اورناقص مٹھائیاںتلف کر دی گئیں۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں