جسٹس سردار محمد اکرم خان کے رخصت، حنیف عبا سی کی جانب سے منجمنداثاثے بحال کرنے کی درخواست کی سماعت 11مئی تک ملتوی

بدھ 24 اپریل 2019 22:48

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2019ء) انسداد منشیات راولپنڈی کی خصوصی عدالت کے جج سردار محمد اکرم خان کے رخصت پر ہونے کے باعث مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی محمد حنیف عبا سی کی جانب سے منجمنداثاثے بحال کرنے کی درخواست کی سماعت 11مئی تک ملتوی کر دی گئی، عدالت نے ایفیڈرین کیس میںاے این ایف کی درخواست پر حنیف عبا سی کے بنک اکائونٹس اثاثے منجمد کئے تھے جس پرحنیف عبا سی کے بھائی اور دیگر کی جانب سے اثاثے بحال کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی تام سماعت ملتوی کر دی گئی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں