راولپنڈی،غیر معیاری خوراک کی فراہمی ، فوڈپوائنٹس کو جرمانے ،انتباہی نوٹسز جاری

منگل 21 مئی 2019 22:41

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال،گندے اور بدبودار ماحول کی بناء پر ریسٹورنٹ کو سر بمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر101,000کے جرمانے عائدکیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میں کارروائی کے دوران کھلے رنگوں،کیمیکلز کے استعمال، حشرات کی موجودگی، غیر معیاری سٹوریج،گندے،بدبودار ماحول کی بناء پرراحت بیکرز اینڈ پروڈکشن یونٹ اور سرگودھا بیکرز کو سیل کر دیا۔اسی طرح سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،زائدالمیعادا شیاء کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر السراج بوائز ہاسٹل کینٹین کوسربمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیم نے ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر ذیشان جنرل سٹور کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیں چکوال اور گردونواح میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کوزائدالمیعادا شیاء کی فروخت،غیر معیاری سٹوریج،صفائی کے ناقص انتظامات پر 77,000کے جرمانے عائد کیے۔راولپنڈی میں متعدد فوڈ پوائنٹس کو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 24,000 کے جرمانے عائد کیے گئے۔مختلف علاقوں میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میںممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد،ناقص اورغیر معیاری اشیائے خورونوش تلف کر دی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں