سی پی او راولپنڈی کا رمضان سستا بازار 22نمبر چونگی کا اچانک دورہ

کیپٹن(ر) محمد فیصل رانا نے سکیورٹی انتظامات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا

منگل 21 مئی 2019 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) سٹی پولیس افسرراولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے رمضان سستا بازار 22نمبر چونگی کا اچانک دورہ کیااور سکیورٹی انتظامات اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیااس موقع پر ایس ڈی پی او کینٹ اور ایس ایچ او تھانہ آر اے بازار بھی ان کے ہمراہ تھے سی پی او راولپنڈی نے رمضان سستا بازار میں تعینات سکیورٹی کا تفصیلی جائزہ لیا ، ایس ڈی پی او کینٹ نے سکیورٹی امور سے متعلق سی پی اوکو بریفنگ دی سی پی اونے رمضان سستا بازار میں قائم مختلف اسٹالز کا بھی جائزہ لیا اور سستا بازار میں خریداری کیلئے آنے والے افراد سے بھی قیمتوں کے متعلق پوچھا بعد ازا ں سی پی اونے بازار میں آگ سے جل جانے والی دوکانوں کا بھی جائزہ لیااس موقع پرانہوں نے سکیورٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کیلئے ہرممکن وسائل کو بروئے کار لانے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ اور سہولت کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں