شہر وکینٹ کے مختلف مقامات میں ڈکیتی کرنے والے نوملزمان گرفتار

جمعہ 24 مئی 2019 17:26

راولپنڈی 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے مختلف مقامات پر ڈکیتی کی تیاری میں مصروف 9ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور روند برآمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ بنی پولیس نے مخبر کی اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے تیاری ڈکیتی میں مصروف 6ملزمان کو گرفتار کر لیااور ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 6پستو ل 30بور معہ30روند برآمد کر لیے جبکہ تھانہ نصیر آباد پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کیا اور ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ 3پستول 30بور معہ15روند برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ لاگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں