ًراولپنڈی ، بیڈمنٹن کوچنگ اکیڈمی کامعذور بچوں کیلئے سال بھر مفت ٹریننگ وکوچنگ کااعلان

اتوار 13 اکتوبر 2019 21:55

×راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء)راولپنڈی میں بیڈمنٹن کوچنگ اکیڈمی نے معذور بچوں کیلئے سال بھر مفت ٹریننگ وکوچنگ کااعلان کردیا۔

(جاری ہے)

راولپنڈی سمیت ملک بھرمیںکھیلوں کے فروغ کیلئے سرگرم فلاحی تنظیم یوتھ ایجوکیشن اینڈسپورٹس ویلفیئرسوسائٹی کی کاوشوں سے شہبازشریف سپورٹس کمپلیکس راولپنڈی میں قائم مطاہر بیڈمنٹن اکیڈمی کے کوچ مطاہرسہیل نے تمام سپیشل بچوں کو سال بھر مفت ٹریننگ وکوچنگ کرانے کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ سپیشل بچوں کیلئے خصوصی کیمپ بھی لگائے جائیں گے اور ان کی حوصلہ افزائی کیلئے ٹورنامنٹس کاانعقاد بھی کیاجائے گا

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں