زائد کرایوں کی وصولی ودیگر خلاف ورزیوں پر 72,38,100روپے جرمانہ

ہفتہ 18 جنوری 2020 18:30

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2020ء) ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی نے زائد کرایوں کی وصولی ،اوور لوڈنگ اور دیگر خلاف ورزیوں پرایک برس میں 3471گاڑیوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا ۔سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی راولپنڈی خالد یامین ستی نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی اوور چارجنگ اور اوور لوڈنگ پر باقاعدگی سے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے اور خلاف ورزی میں ملوث ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں ۔

انہوںنے بتایاکہ آر ٹی اے کی خصوصی ٹیموں نے سال 2019 میں مجموعی طور پر 6874گاڑیوں کے چالان کرکے 72,38,100روپے جرمانہ کیا جبکہ قبل ازیں سال2018میں 10706 گاڑیوں کے چالان کر کی92,37,500 روپے جرمانہ وصول کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی ٹیموں نے گذشتہ برس غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کی حامل462گاڑیوں جبکہ بغیر فٹنس چلنے والی 2546گاڑیوں کو جرمانہ کیا جبکہ سال2018کے اس عرصہ میں غیر معیاری سی این جی سلنڈرز کی حامل 397 گاڑیوں اور بغیر فٹنس روڈ پر چلنے والی 4240 گاڑیوں کا چالان کرکے انہیں جرمانہ کیا گیا۔

انہوں نے کہاکہ زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے خصوصی اسکواڈ تشکیل دے رکھے ہیں جنھوں نے گذشتہ برس ہزاروں گاڑیوں کو چیک کر کے خلاف ورزی پر انہیں بھاری جرمانے کیے جبکہ انٹر سٹی روٹس پر چلنے والے ٹرانسپورٹرز کی جانچ پڑتال کے لیے موبائل اسکواڈ ہمہ وقت کارروائیوں میں مصروف رہتے ہیں ۔خالد یامین ستی نے آفیشل نیوز ایجنسی کو ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ زائد کرایوں کی وصولی سمیت پبلک ٹرانسپورٹرز کے خلاف دیگر شکایات کے لیے مسافر حضرات بس یا ویگن کا نمبر نوٹ کر کے متعلقہ حکام کو آگاہ کریں تاکہ خلاف ورزی کے مرتکب ٹرانسپورٹرزکے خلاف کارروائی کی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں