راولپنڈی ،پولیس کا منشیات فروشوںکیخلاف کریک ڈائون ،2بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میںچرس برآمد

جمعرات 23 جنوری 2020 23:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2020ء) راولپنڈی پولیس کا منشیات فروشوںکے خلاف کریک ڈائون جاری ،2بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار،بھاری مقدار میںچرس برآمد،تفصیلات کے مطابق سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں جن پرعمل درآمدکرتے ہوئے راولپنڈی پولیس نے 02بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتارکرکے 2کلو650گرام چرس برآمدکرلی،ایس پی پوٹھوہارسیدعلی نے سٹی پولیس آفیسر کو بریفنگ میںبتایاکہ ایس ایچ او کینٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی عمل میںلاتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش سعید کوگرفتارکرکے ملز م کے قبضہ سی1کلو280گرام چرس برآمدکرلی ،ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،ایس پی راول رائے مظہر اقبال نے سی پی اوکوبریفنگ میںبتایاکہ ایس ایچ او رتہ امرال نے لیڈی پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے لیڈی منشیات فروش مسماة سدرہ اعجاز کو گرفتار کر کے ملزمہ سے 1کلو370گرام چرس برآمدکرلی ،ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،سی پی او احسن یونس نے ایس پیز کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں