اسسٹنٹ کمشنر کا دورہ کلر سیداں ، کورونا سے بچاؤ کے لئے حفاظتی انتظامات کا جائزہ

منگل 7 اپریل 2020 13:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اپریل2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کلر سیداں نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کر کے خریداری کے مراکز میں شہریوں کے لئے سماجی فاصلہ اور کورونا سے بچاؤ کے لئے دیگر حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے دو ڈیپارٹمنٹ سٹوروں کو خریداروں کے لئے سماجی فاصلہ کی پابندی کی خلاف ورزی پر سربمہر کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے دکان مالکان کو ہدایت کی کہ خریداروں کے مابین ایک سے دو میٹر کا فاصلہ یقینی بنایا جائے اور خریداری مراکز کے باہر واضح نشانات لگائیں جہاں شہری کھڑے ہو کر اپنی باری کا انتظار کر سکیں، انہوں ہدایت کہ دکانوں میں صرف اتنے خریداروں کو داخلہ کی اجازت دی جائے جن کے مابین سماجی فاصلہ برقرار رکھا جا سکے اور کیش کاؤنٹر پر بھی خریداروں کے مابین فاصلہ قائم رہنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں